پی ٹی آئی جلسہ: میئرکراچی نے بڑی پیشکش کردی

پی ٹی آئی جلسہ: میئرکراچی نے بڑی پیشکش کردی
کیپشن: پی ٹی آئی جلسہ: میئرکراچی نے بڑی پیشکش کردی

ویب ڈیسک: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کراچی میں منعقدہ جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ باغِ جناح ایک بڑا گراؤنڈ ہے اور اسے بھرنا آسان کام نہیں۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے کراچی میں جلسہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس گراؤنڈ بھرنے کے لیے افراد موجود نہیں تھے تو وہ ہم سے کہتے، ہم انہیں بندے فراہم کر دیتے۔

دوسری جانب وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے بھی پی ٹی آئی کے احتجاجی طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج اور پی ٹی آئی دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے میں کام کرنے کے بجائے دیگر صوبوں میں پہیہ جام کرنے کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کیا۔ نمائش چورنگی پر خطاب کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ مختلف مقامات پر ان کے ساتھ پولیس کی جانب سے سخت رویہ اختیار کیا گیا، تاہم اس کے باوجود بڑی تعداد میں کارکن جلسے میں شریک ہوئے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی کے بعد اگلا پڑاؤ خیبرپختونخوا میں ہوگا، جہاں اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملک بھر میں پہنچایا جائے گا۔

Watch Live Public News