آسٹریلیا نے بھارتی طلبہ کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین مزید سخت کر دیے

آسٹریلیا نے بھارتی طلبہ کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین مزید سخت کر دیے
کیپشن: آسٹریلیا نے بھارتی طلبہ کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین مزید سخت کر دیے

ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے بھارتی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین مزید سخت کرتے ہوئے بھارت کو نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان کے ساتھ ’’سب سے زیادہ خطرے‘‘ (Highest Risk) کیٹیگری میں شامل کر لیا ہے۔

آسٹریلوی اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ معمول کے شیڈول سے ہٹ کر کیا گیا، جس کی وجہ حکام نے ویزا سسٹم میں ’’نئے دیانت داری کے خدشات‘‘ کو قرار دیا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، اگرچہ آسٹریلوی حکام نے بھارت کو اس کیٹیگری میں شامل کرنے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی، لیکن رپورٹس میں جعلی ڈگریوں اور تعلیمی دستاویزات کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد یہ سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔

Watch Live Public News