ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک غیر معمولی اضافے کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 700 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 602 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے میں دستیاب ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کی وجہ سے زیورات کے خریداروں اور عام صارفین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔