ٹیم بھارت جائے گی یانہیں؟ بی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب دیدیا

ٹیم بھارت جائے گی یانہیں؟ بی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب دیدیا

ویب ڈیسک:بنگلہ دیش کے مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا آئی سی سی کی سیکورٹی ٹیم نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ایک خط لکھا ہے، خط میں بھارت میں بنگلہ دیشی فینز اور ٹیم کو سیکورٹی خدشات کے لیے تین پوائنٹس کا کھل کر بتایا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی سی بی مناسب وقت پر خط میڈیا کو جاری کرے گا، اگر مستفیض الرحمن ٹیم بنگلہ دیشی اسکواڈ میں شامل ہوتے ہیں تو بنگلہ دیش ٹیم کا سیکورٹی رسک بڑھے گا۔

بنگلہ دیشی فینز اگر بنگلہ دیش کا جھنڈا یا شرٹ پہن کر گھومیں اور الیکشن کی تاریخیں قریب آنے پر سیکورٹی رسک بڑھ جائے گا، آئی سی سی سیکورٹی ٹیم کا یہ بیان واضح کر رہا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کے بھارت میں کھیلنے کے لیے حالات سازگار نہیں۔

آئی سی سی اگر یہ امید رکھتا ہے کہ ہم اپنے بہترین باؤلر مستفیض الرحمن کو نکال لیں، تماشائی جرسی نہ پہنیں اور الیکشن ملتوی کریں تو یہ سب مضحکہ خیز اور غیر حقیقی ہوگا، بھارت میں گزشتہ 16 مہینوں سے بنگلہ دیش کے خلاف جاری مہم کو دیکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں کہ ہماری ٹیم وہاں کھیلنے جائے ۔

مستفیض الرحمن کا واقعہ اور یہ خط سیکورٹی خدشات کو واضح کرتا ہے،کرکٹ پر کسی ایک کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے، کسی بھی کھیل یا پورے ٹورنامنٹ کا مستقبل صرف مارکیٹ مینجمنٹ کی بنیاد پر طے نہیں کیا جا سکتا۔ 

  ڈاکٹر آصف نذرل کا مزید کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی واقعی ایک عالمی ادارہ بننا چاہتی ہے، اور وہ بھارت کے کہنے پر نہیں چلتی، تو پھر اسے ہمیں سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع دینا ہوگا،  اس معاملے پر ہم کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Watch Live Public News