صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجرا، بلاول بھٹو نے اہم اجلاس طلب کرلیا

صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجرا، بلاول بھٹو نے اہم اجلاس طلب کرلیا

(ویب ڈیسک) صدر مملکت   آصف زرداری  کے دستخط کے بغیر آرڈیننس  کے اجرا کے معاملے پر  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

  صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری کرنے کا معاملہ ,پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی آئینی عمل کے طریقہ کار پر ارکان سے مشاورت کرے گی،اجلاس میں حکومتی پالیسی سے متعلق تحفظات پربھی مشاورت ہوگی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔

اجلاس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوگا۔پیپلز پارٹی کی  پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سہہ پہر 2 بجے منعقد ہوگا۔

Watch Live Public News