فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشی وزیر دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشی وزیر دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون، تربیت اور دفاعی صنعت میں روابط مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری  بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع  نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون، تربیت اور دفاعی صنعت میں روابط مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشی وزیرِ دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل  نے انڈونیشیا کے ساتھ مضبوط اور دیرپا دفاعی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News