'سیلاب زدگان کیلئے ریسکیو آپریشنز کی نگرانی کر رہا ہوں، کوتاہی برداشت نہیں ہو گی'

'سیلاب زدگان کیلئے ریسکیو آپریشنز کی نگرانی کر رہا ہوں، کوتاہی برداشت نہیں ہو گی'
لاہور: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی سی جھنگ کو سیلاب سے متاثرہ تمام دیہات تک امدادی ٹیموں کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹویٹ میں کہاہے کہ محکمہ آبپاشی کی رپورٹ کے مطابق دریائے چناب کا پانی جھنگ کے 40 سے زائد دیہات میں داخل ہو چکا ہے۔ اپنی ٹیم کے ساتھ آج ضلع جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ سیلاب زدگان کے ریلیف اوربحالی کے لئے انتظامی سطح پر بہت کچھ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ جھنگ کی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی سی جھنگ کو سیلاب سے متاثرہ تمام دیہات تک امدادی ٹیموں کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں ادویات اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کمشنر فیصل آباد کو صورتحال کے نارمل ہونے تک ضلع جھنگ میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام اضلاع میں سیلاب زدگان کے لئے ریسکیو آپریشنز کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ریلیف سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔