شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل،عمران خان نےبڑابیان دیدیا

شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل،عمران خان نےبڑابیان دیدیا
کیپشن: شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل,عمران خان نےبڑابیان دیدیا

ویب ڈیسک:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کوپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی۔

خیال رہےکہ شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینےکے بعد پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News