سپریم کورٹ کا فیصلہ، قومی اسمبلی میں کون  کونسے ایم این اے فارغ ؟نام سامنے آگئے

سپریم کورٹ کا فیصلہ، قومی اسمبلی میں کون  کونسے ایم این اے فارغ ؟نام سامنے آگئے

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ  کے  فیصلے کے بعد   قومی اسمبلی میں کون  کونسے ایم این اے فارغ ہونگے؟ بڑے نام سامنے آگئے۔

مسلم لیگ ن

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 14 مخصوص نشستوں سے محروم  ہوگئی۔ ن لیگ کی تمکین اختر نیازی، سائرہ افضل تارڑ، ہما اختر چغتائی، ماہ جبین عباسی، گلناز شہزادی کی نشستیں ختم،شمائلہ رانا، شازیہ فرید، آمنہ بتول، رابعہ نسیم فاروقی، صوبیہ شاہد، غزالہ انجم، شہلہ بانو اور شاہین کی نشستیں بھی ختم ہوگئیں۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی اقلیتی رکن نیلم کی نشست بھی ختم ہوگئی۔

پیپلزپارٹی

پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں پانچ مخصوص نشستیں ختم ہوگئیں۔ پیپلز پارٹی کی عاصمہ ارباب عالمگیر، نعیمہ کنول، سمینہ خالد گھرکی، نتاشہ دولتانہ اور رمیش کمار وانکوانی کی نشستیں ختم  ہوگئیں۔

جمیعت علماء اسلام

جمیعت علماء اسلام کی قومی اسمبلی میں تین مخصوص نشستیں ختم ہوگئیں۔جے یو آئی کی نعیمہ کشور، صدف احسان اور جیمز اقبال کی نشستیں ختم ہوگئیں۔

پنجاب اسمبلی :

پنجاب اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر معطل اراکین میں ن لیگ کی سعدیہ مظفر، فزا میمونہ، عابدہ بشیر، مقصوداں بی بی، عمارہ خان، صومیہ عطا، راحت افزا، رخسانہ شفیق، تحسین فواد ، فرزانہ عباس ،شگفتہ فیصل ، عظمی بٹ، ماریہ طلال، ساجدہ نوید، نسرین ریاض ، افشاں حسن ،آمنہ پروین،شہربانو،زیبا غفور، روبینہ نذیر،سیدہ سمیرا احمد ،سیدہ ثمرین تاج ،کنول نعمان ، صائمہ زاہد شامل ہیں ۔

پنجاب اسمبلی سے غیر مسلم نشست پر مسلم لیگ ن کے وسیم انجم ، طارق مسیح، بصرو جی پیپلزپارٹی  فارغ ہوئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی : 

خیبر پختوانخوا اسمبلی سے 21اراکین کی رکنیت معطل ہوئیں جس میں قومی اسمبلی کی 8 اور اقلیتوں کے 4 اراکین کی نشستیں ختم ہوگئیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی سے خواتین اراکین میں جے یوآئی کی بلقیس، ستارہ آفرین،آمنہ جلیل جان، مدینہ گل آفریدی، رابعہ شاہین، نیلوفربیگم، ناہیدہ نور، عریفہ بی بی کی رکنیت ختم کردی گئی۔

مسلم لیگ ن سے آمنہ سردار، فائزہ ملک، افشاں حسین، شازیہ جدون، جمیلہ پراچہ کی رکنیت ختم ہوگئی جبکہ پیپلزپارٹی کی شازیہ تہماس خان،ساجدہ تبسم، مہرسلطانہ، اشبرجان جدون، فرزانہ شیری ، نادیہ شیر کی نشست بھی ختم کردی گئی۔

جے یوآئی کے گرپال سنگھ، عسکر پرویز، ن لیگ کے سریش کمار، پیپلزپارٹی کے بہاری لال کی رکنیت ختم ہوگئی۔

سندھ اسمبلی : 

سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب 3 ارکان کی نشستیں ختم ہوگئیں، سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب 2 خواتین اور 1 اقلیتی رکن شامل ہیں جن میں پیپلزپارٹی کی سمیتا افضل سید اور متحدہ قومی موومنٹ کی مسرت جبیں کی رکنیت ختم ہوگئی۔

Watch Live Public News