ویب ڈیسک: شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی، شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا، نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ پارٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اب آپ پارٹی کو اچھائی سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں، اس لیے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
1. آپ کی پارٹی کی رکنیت فوری طور پر معطل کی جا رہی ہے۔
2. آپ پر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر پارٹی یا بانی چیئرمین جناب عمران خان کی نمائندگی کرنے پر پابندی ہے۔
3. آپ کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی دوبارہ تصدیق کی جاتی ہے۔
پارٹی نے مستقبل میں آپ کے طرز عمل کی نگرانی کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے اور اگر آپ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہیں تو مزید اقدامات کی سفارش کرتے ہیں،تحقیقاتی کمیٹی میں رؤف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ شامل ہیں۔