ویڈیو: اننت امبانی کی شادی میں جان سینا کی ’ دیسی لک ‘ سب کو بھا گئی

ویڈیو: اننت امبانی کی شادی میں جان سینا کی ’ دیسی لک ‘ سب کو بھا گئی
کیپشن: John Cena vidoe
سورس: Instagram

محمدساجد: سابق معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا بھی بھارت پہنچے گئے، مداح اپنے پسندیدہ ریسلر کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے، جان سینا اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں پہنچے جہاں انہوں نے اپنا ’ یونیک ‘ اسٹائل اپناتے فوٹو شوٹ کرایا۔

تفصیلات کےمطابق دنیا کے کئی ملکوں میں مہینوں جاری رہنے والی پرتعیش تقریبات کے بعد ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی آخری تقریب آج سے ممبئی میں شروع ہو گی۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی، فارما ٹائیکون ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
آج یہ جوڑا ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں روایتی ہندو تقریب میں شادی کرے گا۔ سٹی پولیس نے اس مقام کے آس پاس ٹریفک کی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں, جمعے سے پیر تک کنونشن سینٹر کے آس پاس کی سڑکیں صرف ’ایونٹ کی گاڑیوں‘ کے لیے کھلی رہیں گی۔

دنیا کی معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے اس کے ساتھ سابق عالمی چیمپئن شپ جیتنے والے سابق ریسلر جان سینا بھی شادی میں شرکت کے لئے بھارت پہنچے چکے ہیں، سابق ریسلر کی کافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے، بھارتی ’ کُرتا ‘ اور شلوار میں ان کی دیسی لک کو خوب پسند کیا گیا،سابق ریسلر نے اپنا ’ یونیک ‘ اسٹائل بناتے فوٹو بھی شوٹ کرایا ۔

Watch Live Public News