بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ ،مسلم ممالک کےخلاف جارحیت کی  منصوبہ بندی جاری

بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ ،مسلم ممالک کےخلاف جارحیت کی  منصوبہ بندی جاری
کیپشن: بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ ،مسلم ممالک کےخلاف جارحیت کی  منصوبہ بندی جاری

ویب ڈیسک: بھارت اور صیہونی ریاست کا بڑھتا ہوا عسکری اتحاد مسلم دنیا کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔ خطے کے امن کو داؤ پر لگا کر، دونوں ممالک ریاستی دہشتگردی کو فروغ دینے کی مشترکہ حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت دنیا کا ایک بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک ہونے کے باوجودآپریشن سندور میں ناکامی سے دوچار ہوا،جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے  اسرائیل سے گٹھ جوڑ کر کے خطے کے امن  کو خطرے میں ڈال دیا ہے،یہود ہنود گٹھ جوڑ کے بعد اسلحے کی خریدو فروخت پاکستان سمیت مسلم ممالک کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔

روس، فرانس ،امریکا اورصیہونی ریاست سے اربوں ڈالر کے ہتھیار خرید کر مودی سرکار نے خطے  کو اسلحے کا مرکز  بنا دیا،مختلف بھارتی اخبارات اور مودی سرکار کے بیانیے نے بھارت اور صیہونی ریاست کو امن دشمنی سے متاثرہ ملک قرار دے دیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق صیہونی ریاست اور بھارت کو مسلم ممالک سے مشترکہ خطرہ ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت  نے 2012 سے 2022 کے دوران 37 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت اورصیہونی ریاست ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ دہائی میں صیہونی فوجی سازوسامان اور دفاعی ٹیکنالوجی پر تقریباً 2.9 بلین ڈالر خرچ کرچکے ہیں۔

غیرملکی ایجنسی کے مطابق "میک ان انڈیا" منصوبے کے تحت بھارتی اورصیہونی  کمپنیاں مشترکہ طور پر اسلحہ سازی کی ٹیکنالوجی بھی تیار کر رہی ہیں۔

بھارتی جریدے دکن ہیرالڈ کے مطابق "یہ ہتھیار نہ صرف غزہ میں صیہونی فوج استعمال کر رہی ہے بلکہ بھارتی فوج بھی ان کا استعمال مقبوضہ وادی میں کر رہی ہے۔

بھارتی ادارے آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کی تحقیقات کے مطابق "صیہونی ریاست نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں کے دوران بھارت کو اسلحہ فراہم کیا"،دونوں ممالک کے درمیان ایک بڑا تجارتی معاہدہ  بھی زیر غور ہے۔

ریاستی امن دشمنی کے لیے صیہونی بھارت کو جدید میزائل، انٹیلیجنس اور نگرانی کے نظام فراہم کر رہا ہے،بھارتی اور صیہونی افواج ایک جیسے ہتھیار اور جابرانہ حربے استعمال کر رہی ہیں۔

صہیونیت و ہندوتوا کا اسلاموفوبیا پر مبنی نظریہ مسلم دنیا کے لیے مشترکہ خطرہ بن چکا ہے۔

صیہونی اور بھارت کی مسلم ممالک کے خلاف دہشت گردی کے خلاف  عالمی برادری کی خاموشی خطے کو جنگ میں دھکیل رہی ہے۔

Watch Live Public News