پاپ گلوکار ٹیئل کو اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ساڑھے تین سال قید

پاپ گلوکار ٹیئل کو اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ساڑھے تین سال قید
کیپشن: پاپ گلوکار ٹیئل کو اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ساڑھے تین سال قید

ویب ڈیسک: کوریا کے مشہور کے-پاپ بوائے بینڈ NCT کے سابق رکن ٹیئل کو ایک غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

کورین میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیول کی عدالت نے جمعرات کے روز فیصلہ سناتے ہوئے 31 سالہ ٹیئل اور ان کے دو ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت کے مطابق، تینوں ملزمان نے جون 2023 میں نشے کی حالت میں موجود خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، جب وہ مزاحمت کے قابل نہیں تھی۔

عدالتی حکم اور سزا کی تفصیل

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان نے ایک ایسی متاثرہ کو نشانہ بنایا جو اپنی حالت کے باعث دفاع کی سکت نہ رکھتی تھی، لہٰذا جرم کو سنگین نوعیت کا قرار دیا گیا۔ عدالت نے مجرمان کو 40 گھنٹے کے جنسی جرائم کی اصلاحی تربیت مکمل کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

این سی ٹی سے علیحدگی اور مقدمے کا پس منظر

ٹیئل کو گزشتہ برس اگست 2023 میں پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے بعد NCT بینڈ سے خارج کر دیا گیا تھا۔ پراسیکیوشن نے عدالت سے سات سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا، تاہم عدالت نے تمام شواہد اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد تینوں کو ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی۔

Watch Live Public News