ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ لیاقت آباد انڈر پاس میں خوفناک ٹریفک حادثہ، جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق مال برادر ٹرک بریک فیل ہوجانے پر متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں موٹرسائیکل اور متعدد گاڑیاں متاثر ہوئیں۔
پولیس نے پہنچ کر ٹرک تحویل میں لے لیا ،ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا، مال بردار ٹرک سائٹ ایریا کی جانب سے آرہا تھا ۔