میانوالی : زمین کے تنازعہ پر فریقین نے پر دو سگے بھائی قتل کردیے

میانوالی : زمین کے تنازعہ پر فریقین نے پر دو سگے بھائی قتل کردیے

ویب ڈیسک: میانوالی میں تھانہ صدر کے علاقہ سہراب والا کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائی طاہر خان اور ارشد خان نامی اشخاص کے قتل اور 3 اشخاص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ڈی ایس پی سرکل صدر، ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

کرائم سین یونٹ اور انوسٹی گیشن ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ چل رہا تھا ۔

ایس ڈی پی او صدر کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس مزید حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔

Watch Live Public News