پنجاب پولیس راجن پور کی کچہ کرمنلز کیخلاف بڑی کامیابی، 7 نے سرنڈر کر دیا

پنجاب پولیس راجن پور کی کچہ کرمنلز کیخلاف بڑی کامیابی، 7 نے سرنڈر کر دیا

ویب ڈیسک:طارق کجلہ عمرانی گینگ کے 7 ڈاکوؤں نے راجن پور پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا.

تفصیلات کےمطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں طارق ، ابوبکر ، عبد الرحمٰن ، ضیا الرحمٰن ، حکیم ، شفیع اور حنیف شامل ہیں۔

 ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکو پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ، دو ماہ قبل کچہ جمال میں کامیاب آپریشن کی بدولت 05 ڈاکوؤں نے پہلے ہی راجن پور پولیس کے آگے سرنڈر کیا تھا .

ڈی پی او فاروق امجد نے کہا کہ پولیس اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کچہ میں امن کے قیام کے لیئے کوشاں ہے، راجن پور پولیس کی کچہ ایریا میں مؤثر حکمت عملی سے کچہ کریمنلز سرنڈر کرنے پر مجبور ہوئے۔

Watch Live Public News