ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے معروف اداکارہ حرا مانی غیر مہذب کہہ دیا، اداکارہ کچھ ایسے کام کررہی ہیں جو فینز کو پسند نہیں آرہے۔
اداکارہ نتاشا علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی ۔
دوران شو میزبان نے اداکارہ کو ایک سیگمنٹ میں مختلف اداکاؤں کے نام دے کر انھیں نمبرز دینے کا کہا۔
جس پر اداکارہ نتاشا علی نے ہانیہ عامر کو سب سے بہتر اداکارہ قرار دیتے ہوئے 10 میں سے 10 نمبرز دیے، نتاشا علی نے یہ بھی کہا ہانیہ کا دور چل رہا ہے۔
نتاشا نے اداکاری میں ماہرہ خان کو 9 ، اقرا عزیز کو 7، عائزہ خان کو 8، مہوش حیات کو 7 ،حریم فاروق کو 6 عائشہ عمر کو 6 اور ثروت گیلانی کو 5 نمبر دیے۔
حرامانی کے نام پر اداکارہ نتاشا نے کہا کہ پہلے حرا کے مارکس میرے نزدیک زیادہ تھے لیکن اب کم ہوگئے ہیں، حرا کی اداکاری کے لئے میں ان کو 5 مارکس دوں گی۔
میزبان کی جانب سے وجہ پوچھنے پر نتاشا علی نے بتایا کہ ’ حرا مانی پہلے زیادہ شائستہ (Decent) تھی، میں بھی پہلے انھیں بہت پسند کرتی تھی، اب وہ غیر مہذب ہوگئی ہیں اور کچھ ایسے کام کررہی ہیں جو فینز کو پسند نہیں آرہے۔