امریکا کے ایران پر حملے، ایران کا آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کا اعلان

امریکا کے ایران پر حملے، ایران کا آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک )   ایران نے آبنائے ہرمز کو تاحکم ثانی عارضی طور پر بند کردیا۔امریکی مداخلت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت روکنے کا اعلان کردیا۔

امریکا  نے ایران کےخلاف رواں ہفتے میں تیسری فضائی کارروائی کی۔ سینٹ کام  نے بتایا کہ امریکی حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں کیے گئے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر بردار جہاز کو نشانہ بنایا، حملےمیں جہاز میں آگ لگ گئی، انجن روم کو شدید نقصان پہنچا، جہاز سفر جاری رکھنے کے قابل نہ رہا، عملے کا ایک رکن لاپتا ہے۔

 سینٹ کام کا کہنا ہے ایران کو پہلے بھی رویہ بدلنے کا موقع دیا گیا، کارروائی کا مقصد ایران کی بحری حملوں کی صلاحیت کو کمزورکرناہے، فضائی کارروائی امریکی صدر کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے عمان، قطر، اردن، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا۔

 پاسداران انقلاب کے مطابق، عمانی بندرگاہ پر امریکی طیارہ بردار جہازوں کے لاجسٹک سپورٹ مراکز پر اچانک حملہ کیا، ایندھن بھرنے والے پلیٹ فارمز کو تباہ کردیا، قطر میں العدید فضائی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کے ایک مرکز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تباہ کردیا۔

اس کےعلاوہ ایران نے آبنائے ہرمز کو تاحکم ثانی عارضی طور پر بند کردیا۔امریکی مداخلت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت روکنے کا اعلان کردیا۔

ایرانی نیوی کے مطابق، متعدد بحری جہازوں نے خبردار کیے جانے کے باوجود مقررہ راستےکی پابندی نہیں کی، ایک جہاز کو وارننگ فائر کےبعد روک لیا گیا۔

  ایران  نے کسی بھی نئے حملے یا خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان بھی کردیا۔

Watch Live Public News