(ویب ڈیسک) پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکی فتنہ الخوارج کے کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں ،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سران ٹنگی میں تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 خارجیوں کوجہنم واصل کیاگیا ،آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 71 ہو گئی ہے، پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 109 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرئع کا کہنا ہے کہ جہنم واصل خارجیوں کےقبضےسے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکرلیاگیا ،برآمدہونےوالےاسلحے میں ایم فور رائفل، ایس ایم جیز، راکٹ لانچر ، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی شامل ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔