فیصل قریشی عامر لیاقت کے جنازے میں شرکت نہ کرنیوالے فنکاروں پر برہم

فیصل قریشی عامر لیاقت کے جنازے میں شرکت نہ کرنیوالے فنکاروں پر برہم
فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ دُنیا صرف سوشل میڈیا کی حد تک رہ گئی ہے، کوئی مرے یا زندہ رہے، بس اسٹیٹس لگا دو‘۔ اداکار فیصل قریشی نے عامر لیاقت حسین کے جنازے میں شرکت نہ کرنے والے فنکاروں پر غصے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔اداکار نے اسٹیٹس لگانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا کہ ‘کسی کے جنازے یا دُکھ درد میں شرکت نہیں کرتے لیکن خبروں میں آنے کے لیے سوشل میڈیا پر لکھ دیتے ہیں تاکہ کہیں نہ کہیں چھپ جائے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ’یہ دیکھ کر بےحد افسوس ہوا جن کے لیے عامر لیاقت نے جن کے لئے بہت کچھ کیا، وہ اُن کے نمازِ جنازہ میں موجود نہیں تھے جو لوگ شہر میں نہیں تھے اُن کا سمجھ آتا ہے لیکن جو کراچی میں ہوتے ہوئے بھی عامر لیاقت حسین کے نمازِ جنازہ میں نہیں آئے، اُن کے لیے بس یہی ہے کہ یہ دُنیا مطلبی ہے‘۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی اور ان کی نماز جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ادا کی گئی اور جسے ان کے بیٹے احمد عامر نے پڑھایا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔