قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے افواج پاکستان اور شہدائے ارضِ پاک کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی مٹی سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے، جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں نام و نشان نہیں رہتا. فاسٹ باولر حارث رؤف نے کہا کہ افواج پاکستان کی محبت ہماری رگ رگ میں رچی بسی ہے، شہداء کی قربانیوں اور ان کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کے تمام شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔