آئی جی پنجاب کے خلاف پروپیگنڈا،اہم پی ٹی آئی رہنماکی ضمانت منظور

آئی جی پنجاب کے خلاف پروپیگنڈا،اہم پی ٹی آئی رہنماکی ضمانت منظور
کیپشن: آئی جی پنجاب کے خلاف پروپیگنڈا،اہم پی ٹی آئی رہنماکی ضمانت منظور

پبلک نیوز:(سلیمان اعوان) سیشن عدالت نے آئی جی پنجاب کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور اداروں کی توہین کرنے کے کیس میں  سابق وفاقی وزیر علی زیدی  کی 29جون تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور اداروں کی توہین کرنے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد سلیمان گھمن نے کی۔

 سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ کی وساطت سے ضمانت دائر کی۔

علی زیدی نے کہا کہ پچھلے سال اس سے زیادہ گرمی تھی اور ٹمپریچر تھا،پچھلے سال سے اب تک شیو نہیں کیا،یہ پھر بھی مجھے پہچان لیتے ہیں۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی عبوری ضمانت 29 جون تک منظور کرتے ہوئے  ایف آئی اے کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیااور سابق وفاقی وزیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر