پریمیئم ایونٹ اور فٹسال کا انعقاد، پی ایف ایف کو کنسلٹنٹس فرمز کی تلاش

پریمیئم ایونٹ اور فٹسال کا انعقاد، پی ایف ایف کو کنسلٹنٹس فرمز کی تلاش

 ( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے معروف ایڈوائزری فرمز اور کنسلٹنٹس کو پریمیئر فٹبال اور فٹسال مقابلوں کے انعقاد میں مدد کے لیے بلانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان میں فٹبال اور فٹسال کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔ پی ایف ایف کے آئندہ مقابلوں میں مین اور ویمنز دونوں کی کیٹگریز شامل ہیں۔ خاص طور پر، ایونٹس میں مینز فٹبال لیگ،چیمپئن شپ، ویمنز فٹبال لیگ،چیمپئن شپ، مینز اور ویمنز فٹسال لیگ بھی چیمپئن شپ شامل ہوں گی۔ 

ان ایونٹس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے، پی ایف ایف قانونی، تکنیکی اور مالیاتی شعبوں میں نمایاں مہارت رکھنے والی فرمز کی تلاش میں ہے۔ 

منتخب ایڈوائزری فرم یا کنسلٹنٹ کئی اہم کاموں کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔ ان میں ممکنہ مواقع اور اسٹیک ہولڈرز کی شناخت کے لیے مارکیٹ کا مکمل تجزیہ کرنا،  منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے ذریعے بولی کی قدروں کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے بولی سے پہلے کی میٹنگز کا انعقاد، مالیاتی ماڈل تیار کرنا اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات کی وضاحت، اور پی ایف ایف کو حتمی سفارشات فراہم کرنے کے لیے بولیوں کا جائزہ لینا شامل ہیں۔ 

دلچسپی رکھنے والی فرمز 08 جولائی 2024 تک mail@pff.com.pk پر ای میل کر کے اپنی دلچسپی کا اظہار کرسکتی ہیں ۔ پی ایف ایف کسی بھی تجویز کو قبول یا مسترد کرنے کا مجاز ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔