وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس

وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس
کیپشن: وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزیراعظم اس اضافے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت عوامی ردعمل اور موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی بھاری بھرکم تنخواہوں میں اضافے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان مراعات اور تنخواہوں کو مالی فحاشی قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News