ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے وزیرمملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو وزیرمملکت برائے خزانہ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بلال اظہر کیانی اس وقت وزیرمملکت برائے ریلوے اور وزیراعظم کے ڈیلوری یونٹ کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

بلال کیانی کو مالی امور کے شعبے میں اضافی ذمہ داری سونپے جانے کو حکومتی پالیسیوں کے نفاذ میں ان کے فعال کردار کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔
توقع ہے کہ وہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ مل کر بجٹ اور معاشی اصلاحات کے معاملات میں حکومتی ٹیم کا مؤثر حصہ بنیں گے۔