ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،شام کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، شام کو راولپنڈی، گلیات، چکوال، جہلم اور گرد و نواح میں آندھی اور چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
آج سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بیشتر اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
آج گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شام کو گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، کشمیر میں دن میں موسم گرم اورشام کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا /موسم صورتحال
موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہےکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا،خیبر پختونخوا کے چند بالائی اضلاع میں بارش کاامکان ہے،چترال،بالائی دیر،کوہستان،مانسہرہ اور سوات کے اضلاع میں تیزہواوں کے ساتھ بارش کاامکان ہے، صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 26جبکہ زیادہ سے ذیادہ 45 ڈگری تک جانے کاامکان ہے،شہر میں ہوا کا نمی کا تنا سب 22فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے،سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان 47،بنوں 46،تخت بائی44،بالا کوٹ 41،چراٹ میں 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔