پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا ایک اور اعزاز

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا ایک اور اعزاز

(ویب ڈیسک ) پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ثناء میر نےورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرےروز لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی   گھنٹی بجائی۔ ثناء میر نے روایتی انداز میں گھنٹی بجاکرکھیل کے شروعات کا اعلان کیا۔

 لارڈ کرکٹ گراؤنڈ میں   گھنٹی بجا کر ٹیسٹ میچ کے کھیل کے شروعات کا اعلان کیا جاتاہے، لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی گھنٹی بجانے کو بڑ ا اعزازتصور کیاجاتاہے۔

خیال رہے کہ   ثناء میر کو حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا، ثناء میر ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتو ن کرکٹر بنی تھیں۔

Watch Live Public News