سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

(ویب ڈیسک )   سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط میں آگاہ کر دیا۔خط کے مطابق   فاکر-1 نامی کنویں سے 64 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہورہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ  کنویں سے 55 بیرل یومیہ ہلکا تیل بھی دریافت ہوا ہے،  کنویں کو 4 ہزار 185 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔

خط کے مطابق  او جی ڈی سی ایل کنویں کا 95 فیصد حصص کے ساتھ آپریٹر ہے۔

Watch Live Public News