ویب ڈیسک: کراچی ریلوے پولیس کی بندرگاہ پر کارروائی ، مضر صحت چھالیہ برآمد ، بھاری مقدار مضر صحت چھالیہ 463.200 کلو گرام برآمد کیا گیا۔
ملزمان ریڑھے پر چھالیہ کے کارٹن لے جا رہے تھے ، پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار جبکہ چھالیہ قبضے میں لے لی ہے ۔
ملزمان میں سراج اور ملزم نیاز احمد کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔