بھارتی مسافر طیارہ تباہ، پاکستانی وزیراعظم اور نواز شریف کا اظہار افسوس

بھارتی مسافر طیارہ تباہ، پاکستانی وزیراعظم اور نواز شریف کا اظہار افسوس

ویب ڈیسک: بھارت کے شہر احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں عملے سمیت 242 افراد سوار تھے، اظہار افسوس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کہا ان کی ہمدردیاں بھارتی عوام اور وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ہیں۔ 

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’میری دلی تعزیت ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کے افسوسناک طیارہ حادثے میں اپنے پیارے کھوئے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’یہ دل دہلا دینے والا سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کا احساس دلاتا ہے۔

 افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام کے آخر میں  لکھا کہ ’ ان کی ہمدردی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت کے عوام کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی فلائٹ کے آج ہونے والے المناک حادثے سے غمزدہ ہیں، اس حادثے میں متاثرین کے ساتھ اظہار ہمددری کرتے ہیں اور اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ’ ہمارے خیالات اور دعائیں اس دل دہلا دینے والے سانحے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی احمد آباد میں بھارتی طیارہ گرنے سے 242 مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی۔

مریم نواز شریف نے کہا طیارہ حادثہ میں ہلاک مسافروں کے ورثا کے غم میں شریک ہیں ۔ 

ایئرانڈیا کی پرواز میں عملے کے بارہ ارکان سمیت دو سو بیالیس افراد سوار تھے، جس میں گیارہ بچے بھی شامل تھے جبکہ طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News