(ویب ڈیسک ) بھارتی طیارہ حادثے میں 38 سالہ رمیش نامی مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔
پولیس کمشنر احمد آباد نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ ایک شخص اس حادثے میں زندہ بچ گیا ہے۔ پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ میرا پچھلا بیان غلط طریقے سے پیش کیا گیا تھا۔ ایک شخص زندہ ملا ہے اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹر اس کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
واحد زندہ بچ جانے والا کون ہے؟
40 سالہ وِشوَش کمار رمیش، جو کہ برطانوی شہری ہیں، اس افسوسناک حادثے کے واحد زندہ بچ جانے والے فرد ہیں۔ وہ احمد آباد کے سول اسپتال، آسروا میں زیر علاج ہیں۔ ان کے سینے، آنکھوں اور پاؤں پر چوٹیں آئی ہیں۔
وِشوَش کمار رمیش اپنے خاندان سے ملنے بھارت آئے تھے اور اپنے بھائی، اجے کمار رمیش کے ساتھ واپس برطانیہ جا رہے تھے۔
زندہ بچ جانے والے مسافر رمیش نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب کچھ اچانک ہوا ، پرواز کے 30 سیکنڈ کے بعد طیارہ گرا۔میرے ساتھ میرا بھائی بھی سفر کر رہا تھا۔ چاروں طرف لاشیں تھی۔
A survivor found after Air India plane crashed in Ahmedabad.
— Justin J. Thomas (@Just_insync) June 12, 2025
RAMESH VISHWASKUMAR, SEAT 11A pic.twitter.com/m4CesrdFHs