محمد یوسف  نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

محمد یوسف  نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

(ویب ڈیسک ) سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھےانہوں نے  اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کو بھجوا دیا ہے۔

خیال رہے کہ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت میں ٹیم مینجمنٹ میں شامل تھے،لیکن انہیں  بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز کے لیے مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر محمد یوسف نے نجی مصروفیات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News