ویب ڈیسک:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے اہم اقدام، گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی پر مالک کے بائیو میٹرک کی شرط میں دو ماہ کی نرمی، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق فروخت کنندہ کے بائیو میٹرک کی شرط میں 14 اگست تک رعایت دی گئی ہے۔
ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ سندھ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے ملکیت کی تبدیلی فروخت کنندہ کے شناختی کارڈ پر 14 اگست تک کروائی جا سکتی ہے۔
