ویب ڈیسک: پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی تخمینہ چھ ہزار 500 ارب روپے کے لگ بھگ تجویز کیا گیا ہے ، این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں پنجاب کو 40کھرب 76 ارب 80 لاکھ روپے ملیں گے۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں 16 جون پیر کو وزیر خزانہ مجتبی شجاع کریں گے، صوبائی آمدنی کا مجموعی تخمینہ 1050 ارب روپے ہے، صوبائی محاصل سے ہونے والی آمدنی کا تخمینہ 510ارب روپے اور صوبائی غیر محاصل آمدنی کا تخمینہ 540 ارب روپے لگایا گیا ہے، ذرائع
جبکہ باقی آمدنی straight transfers ،کیپٹل ریسیٹس سمیٹ دیگر مدوں سے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 1200 ارب روپے کے لگ بھگ لگایا گیا ہے۔
پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا ہے، ٹیکسوں کی شرح میں ردو بدل کا امکان ہے ۔
پنجاب اپنے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ وفاق کے برابر کرے گا، سستی ٹرانسپورٹ مفت علاج سولر پینلز آسان گھر سکیم تعلیمی وضائف سکیمیں جاری رہیں گی۔