اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
کیپشن: اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

ویب ڈیسک: اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی تفصیلات پیش کریں گے۔

بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے رکھا گیا ہے، جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 7 ہزار 824 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ دفاع کے لیے 3 ہزار ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

متوقع ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ بھی شامل ہوگا، جبکہ پیٹرولیم لیوی سے ایک ہزار 727 ارب روپے کی آمدنی حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

برآمدات کا ہدف 32.8 ارب ڈالر اور درآمدات کا ہدف 70 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا اور پہلے سے جاری منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ، سابق فاٹا کے ٹیکس استثنا کو ختم کرنے کا امکان بھی زیر غور ہے۔

وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا، اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر 2:30 بجے طلب کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی، اور وفاقی وزیر خزانہ کابینہ کو بجٹ پر مفصل بریفنگ دیں گے۔

 

Watch Live Public News