سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتی دھات نئی بلند سطحوں پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 72 ڈالر 50 سینٹ کے اضافے کے بعد 4 ہزار 175 ڈالر 30 سینٹ تک جا پہنچی۔ عالمی مارکیٹ میں تیزی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 250 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 525 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 190 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 79 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 171 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 28 روپے ہو گئی۔

Watch Live Public News