ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے، وزیر داخلہ

ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے، وزیر داخلہ
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے ہمیں صلح صفائی اور ٹھنڈے پروگرام کی طرف جانا چاہیے، کیونکہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد میں ہارنا ہے اور اس کے بعد بھی ہمیں تنگ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن شکست تسلیم کرے گی اور اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔ پارلیمنٹ، لاجز کو ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امن وامان کی کوئی شکایت نہ رہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کیلئے قومی اسمبلی اجلاس سے 7 روز قبل پارلیمنٹ، لاجز کو ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امن وامان کی کوئی شکایت نہ رہے۔ انصار السلام، بیت السلام اور پرائیویٹ ملیشیا سمیت کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت 245 کے تحت فوج بلانے کا بھی اختیار رکھتی ہے لیکن اس کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ عمران خان کے اپوزیشن پر سخت حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا غفور حیدری نے بھی مجھ سے یہی گلہ کیا ہے۔ میرا خیال ہے ہمیں صلح صفائی اور ٹھنڈے پروگرام کیطرف جانا چاہیے، کیونکہ انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں ہارنا ہے اور اس کے بعد بھی ہمیں تنگ کرنا ہے، تو بہتر ہے کہ ان کے ساتھ ہم ابھی سے ٹھنڈے ہو جائیں اور انہیں ذہنی طور پر تیار کردیں کہ آپ ہارنے جا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں تو آج بھی چاہتا ہوں کہ ہمیں صلح صفائی کی باتیں کرنی چاہیں، الیکشن میں ایک سال رہ گیا ہے، بہتر ہے عمران خان کے ساتھ انتظار کریں، ایسا نہ ہو یہ 10 سال لائن میں لگے رہیں اور سلیکشن سلیکشن کی باتیں کرتے رہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔