یوم پاکستان کے موقع پر عوام کا خصوصی پیغام

یوم پاکستان کے موقع پر عوام کا خصوصی پیغام
کیپشن: یوم پاکستان کے موقع پر عوام کا خصوصی پیغام

پبلک نیوز: 23 مارچ، یوم پاکستان کے موقع پر عوام نے وطن کی مٹی کیلئے محبت کا پیغام دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر محب الوطن عوام نے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہر خوشی، ہر کامیابی، سب پاکستان کے نام ہے،اتنی بڑی دنیا میں پاکستان ہی ہماری پہچان ہے،ہمارے دل کی ہر دھڑکن کا نام پاکستان ہے،ہم ایک بند مُٹھی کی طرح ہیں جو کبھی جدا نہیں ہوسکتے۔

عوام کا کہنا ہے کہ چلو آگے بڑھیں اپنی محنت اور لگن سے،ہمارا پیشہ جو بھی ہو لیکن مقصد صرف ایک ہے کہ کچھ ایسا کر دکھائیں کہ اس وطن کو ہم پر ناز ہو۔