ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور انچارج پولیٹیکل افیئرز اسد عباس شاہ بھی پٹیشنرز میں شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی، جیل حکام کو 8 مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 11 مارچ کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نہ کرائی گئی، عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
عمران خان سے ملنے سے کیوں روکا گیا؟ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کی گفتگو#PublicNews #PublicUpdates @AllamaRajaNasir #ImranKhan #adialajail pic.twitter.com/GAIrdRcpSp
— Public News (@PublicNews_Com) March 12, 2024