(ویب ڈیسک ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کی، دونوں صدور نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر آصف علی زرداری نے ترک صدر کے ٹیلیفون، نیک تمناؤں پر اُن کا شکریہ ادا کیا، صدر آصف علی زرداری نے ترکی کی عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے جلد ہی صدر رجب طیب اردگان کو پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔