ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔انسداد دِہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 29 اپریل تک توسیع کر دی۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ میں آج آرڈر میں لکھ دوں گا کہ بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کیا جائے۔