وومن ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے بری خبر، معاوضوں پربڑا کٹ لگ گیا

وومن ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے بری خبر، معاوضوں پربڑا کٹ لگ گیا
کیپشن: وومن ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے بری خبر، معاوضوں پربڑا کٹ لگ گیا

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) ڈومیسٹک کرکٹرز کے لئے بری خبر، کھلاڑیوں کے معاوضوں پر کٹ لگ گیا۔ 

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں  میں بڑی کمی کر دی گئی۔ کرکٹرز کی میچ فیس میں  30 ہزار روپے کا کٹ لگا دیا گیا ہے۔ کرکٹرز کو 40 ہزار روپے کی بجائے 10 ہزار روپے ملیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھنے پر ڈومیسٹک کرکٹرز کا معاوضہ کم ہو گیا۔ نیشنل ٹی ٹونٹی  کپ میں   کرکٹرز کواب  کم معاوضہ ملے گا۔ 

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں  مجموعی طور پر زیادہ معاوضہ مل رہا ہے۔ گزشتہ سیزن  کے مقابلے میں   ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔ ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی میچ فیس میں کمی ہوئی۔

یاد رہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 14 مارچ سے شروع ہو رہا ہے جس میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پی سی بی نے90خواتین کرکٹرز کو کنٹریکٹ دے دیے:

پی سی بی نےڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 ویمنز کرکٹرز کو کنٹریکٹ دے دیے۔ خواتین کرکٹرز کو 2024-25 سیزن کے لئے کنٹریکٹ دیئے گئے ہیں۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق کنٹریکٹ پانے والوں میں انڈر19 کی 18 کھلاڑی شامل ہیں۔ ایمرجنگ کیٹیگری کی 62 اور انٹرنیشنل کھیلنے والی 10 کھلاڑی شامل ہیں۔ خواتین کرکٹرز کو کنٹریکٹ ویمنز کرکٹ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر دیے گئے۔

خواتین کرکٹرز کو کنٹریکٹ جولائی 2024 سے جون 2025 کے لیے دیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔