عید سےپہلے عیدی،سرکاری ملازمین کی موجیں

عید سےپہلے عیدی،سرکاری ملازمین کی موجیں
کیپشن: عید سےپہلے عیدی،سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئی

ویب ڈیسک: (دانش منیر) محکمہ خزانہ پنجاب نے عید الفطر پر تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے لیے26 مارچ کو تنخواہیں دے دیں جائیں،سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تنخواہوں  کی جلد ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلق محکموں کو ارسال کردیا گیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر تنخواہوں کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔