ICCون ڈےرینکنگ جاری،بابراعظم کا کون سا نمبر؟

ICCون ڈےرینکنگ جاری،بابراعظم کا کون سا نمبر؟
کیپشن: ICCون ڈےرینکنگ جاری،بابراعظم کا کون سا نمبر؟

ویب ڈیسک: آئی سی سی کیجانب سے ون ڈے پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں انڈیا کے شبمن گل کا پہلا نمبر ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔انڈیا کے روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 14 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے۔نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 6 درجے ترقی کے بعد 24 ویں نمبر آ گئے ۔ساوتھ افریقہ کے ڈیوڈ ملر 5 درجے ترقی کے بعد 26 ویں نمبرپر آ گئے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کا پہلا نمبربرقرارہے۔ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل کی 7 اور راچن رویندرا کی 8 درجے بہتری  بلترتیب 7 ویں اور 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔نیوزی لینڈ کے میچل سینٹنر 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔انڈیا کے کلدیپ یادیو کی تین درجے ترقی تیسرے نمبر پر آ گئے ۔انڈیا کے رویندرا جڈیجا تین درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آ گئے 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل کی رینکنگ میں 10 درجے بہتری 18 ویں نمبر پر آ گئے۔

Watch Live Public News