(ویب ڈیسک ) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اختلافات ختم کر کے ایک پیج پر آ جائیں، نواز شریف ، شہباز شریف ، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی مل کر بلوچستان کو سنبھالیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ اسٹیبلشمنٹ حل نہیں کر سکی، اس لئے اب بلوچستان کا مسئلہ سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ صدر آصف زرداری آل پارٹی کانفرنس بلائیں ، بانی پی ٹی کی شرکت لازمی یقینی بنائیں، بانی پی ٹی آئی کے بغیر آل پارٹی کانفرنس کامیاب نہیں کی جا سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اختلافات ختم کر کے ایک پیج پر آ جائیں، نواز شریف ، شہباز شریف ، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی مل کر بلوچستان کو سنبھالیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پوری قوم اکٹھی ہونی چاہیے ورنہ حالات ہاتھ سے نکل جائیں گے ،ہم قومی حکومت کی طرف بڑھیں اور فوری قومی حکومت بنائیں ، قومی حکومت بنا کر الیکشن کی طرف جائیں۔