(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کے، جنکو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، بازیاب کروا لیا گیا ہے، اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوران کلیئرینس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں،تاہم پہلے سے دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے کچھ شہیدمسافروں کی تعداد کا تعیُّن کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے،مزید تفصیلات کچھ دیر میں مطلع کر دی جائیں گی۔