جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے، نواز شریف

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے، نواز شریف

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان  میں سابق وزیر اعظم   نواز شریف نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کاروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

Watch Live Public News