سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر تعینات

سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر تعینات

(محمد شکیل خان )  پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹرتعینات کر دیئے گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد کو نئی ذمہ داری مل گئی ۔ سرفراز احمد اب   پی ایس ایل میں  کھیلنے کی بجائے ایک نئے رول میں نظر آئیں گے۔

  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےسابق کپتان سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں دے دیں۔ سرفراز احمد پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ بطور ٹیم ڈائریکٹر  کام کریں گے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر تعینات کیا ہے، سرفراز احمد نے بطور کپتان بہترین انداز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو لیڈ کیا،امید ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو اچھے انداز میں لےکرجائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔