ویب ڈیسک: طالبان رجیم کی سرپرستی میں پنپتی دہشتگردی کیخلاف آزاد کشمیر کے عوام کاشدید ردعمل سامنے آگیا ہے۔
آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا تھاکہ افغان طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں کی بدولت افغانستان کی معیشت زبوں حالی کاشکار ہے۔ طالبان رجیم افغانستان کوایک مستحکم ریاست بنانےمیں ناکام رہےہیں۔ طالبان رجیم اپنی ناکامی اور نااہلی کو چھپانےکیلئے دہشتگردانہ سرگرمیوں کوفروغ دے رہی ہے۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں نہ صرف خواتین بلکہ عام شہری بھی طالبان کے دباؤ اورانتہاپسندی سے تنگ ہیں۔ طالبان رجیم میں افغان عوام شدیدمشکلات کا شکار ہیں جبکہ روزگار کے مواقع بھی میسر نہیں ہیں۔ افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی کے طور پر دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہے۔ افغان معیشت کا دارومدار دہشتگردی اور واراکانومی پر منحصر ہے جس کے اثرات خطے پر پڑ رہےہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق انتہا پسند پالیسز کے باعث افغانستان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اورافغانستان سفارتی تنہائی کاشکار ہے۔ بھارتی سرپرستی میں افغانستان دہشتگرد تنظیموں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔ طالبان رجیم کے شدت پسند عزائم نے افغانستان کو ایک مکمل ناکام ریاست میں تبدیل کر دیا ہے۔