آپریشن غضب للحق:پاک فوج کی کارروائی،ژوب سیکٹرسےافغان طالبان بھاگنے پر مجبور

آپریشن غضب للحق:پاک فوج کی کارروائی،ژوب سیکٹرسےافغان طالبان بھاگنے پر مجبور
کیپشن: آپریشن غضب للحق:پاک فوج کی کارروائی،ژوب سیکٹرسےافغان طالبان بھاگنے پر مجبور

ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اورفتنہ الخوارج  کے خلاف پاک افواج کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ژوب سیکٹر سے ملحقہ علاقے میں افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔ پاک فوج کی کارروائی کے  نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جار ی رہے گا۔

Watch Live Public News